سپریم کورٹ نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کی ضمانت منسوخی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے تینوں افغان باشندوں کی عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت منظور کررکھی ہے،،ملزمان ضمانت کے بعد اپنے مقدمے کی پیشی کے لئے ٹرائل کورٹ میں نہیں آ رہے لہذا انکی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ٹرائل عدالت پیش ہوکر اپنے مقدمے کی پپروی کر رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی دائر درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں افغان باشندوں کے خلاف زیر سماعت مقدمہ نمٹانے کی ہدایتکر دی۔