سرگودھا:چیئرمین‘وائس چیئرمین کی نامزدگی کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ 5 دسمبر کو مکمل کرلیا جائیگا جبکہ مخصوص نشستوں پر انتخابات 20 دسمبر تک متوقع ہیں ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخابات کے فوری بعد ہی صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب مکمل کرلیا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کی تمام میونسپل کارپویشنز‘ ضلع کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں میں چیئرمینز‘ وائس چیئرمینز کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ‘ میونسپل کارپوریشن کیساتھ ضلع کونسلز کے چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ میئرز‘ ڈپٹی میئرز کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کرینگے جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے چیئرمینز کا اختیار وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہوگا اسی طرح میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز کا فیصلہ حمزہ شہباز شریف کرینگے ۔