ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے تمام اضلاع کی پولیس کو ہدایات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے آئی ٹیسٹ کروائیں تاکہ دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچا جاسکے حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے کئی ڈرائیوروں کی دیر تک ڈرائیونگ کرنے کے باعث آنکھوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے جن کے ٹیسٹ نہیں کروائے گئے جس کی وجہ سے یہ لوگ ٹریفک حادثات کا موجب بن رہے ہیں حکومت نے ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :