شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کیلئے نادرانے ہر شخص کو اختیار دیدیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:19

شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کیلئے نادرانے ہر شخص کو اختیار دیدیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) نادرا نے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کیلئے ہر اس شخص کو اختیار دیدیا ہے۔ جس کے پاس نادرا کا قومی شناختی کارڈ موجود ہے نادرا کا شناختی کارڈ ہولڈر کسی بھی شخص کے فارم کی تصدیق کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

نادرا ذرائع کے مطابق آئندہ تبدیلی نام اور درستی نام کا اشتہار بھی اخبار میں دینے کی ضرورت نہیں جس شخص نے اپنا نام تبدیل یا درست کروانا ہوگا وہ اب 20 روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر لگوا کر نادرا آفس کو دیگا جو نام تبدیل یا درست کرسکے گا قبل ازیں درستی نام اور تبدیلی نام کیلئے اخبارات میں اشتہار ضروری تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔