کنگ خان بھی بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی حمایت میں‌بول اُٹھے

عامر خان نے جو کہا بالکل ٹھیک کہا ہمیں کسی کے کہنے پر حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، شاہ رخ خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 13:11

کنگ خان بھی بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی حمایت میں‌بول اُٹھے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر آواز اُٹھانا بالی وڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کو اس قدر مہنگا پڑا کہ انہیں حد درجہ تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک چھوڑ جانے کا مشورہ بھی دیا گیا جہاں بہت لوگ عامر خان کے خلا بیان بازی کر رہے ہیں وہیں عامر خان کا ساتھ دینے والے افراد کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے .

(جاری ہے)

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رُخ خان نے بھی عامر خان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے جو کہا ٹھیک کہا ہے. شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی عدم برداشت سے متعلق عامر خان کا بیان درست ہے . کنگ خان نے بتایا کہ مجھے پیغام مل رہے ہیں کہ لوگ میری فلم نہیں دیکھیں گے. انہوں نے کہا کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر میں ایمانداری سے کام کروں گا تو مل کو ہی فائدہ ہو گا.