ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں نے مقدمہ قتل میں ایک ملزم کو سزائے موت سنا دی

منگل 1 دسمبر 2015 13:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں کی عدالت نے ماڈل تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم دے دیا ۔مقدمہ کے دوسرے ملزم کو سات لاکھ پچاس ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم جبکہ تیسرے ملزم کو بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ماڈل تھانہ صدر کے علاقہ چک 44فتح میں جون 2013ءء میں ملزمان شاہد جاوید ، محمدیقین ، محمد زاہد وغیرہ نے پولٹری چوزوں کے معاملہ پر فائرنگ کر کے محمد سفیان کو قتل کر دیاتھا۔

جبکہ فائرنگ سے محمد صغیر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران خورشید نے مقدمہ قتل کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہد جاوید کو سزائے موت ،ملزم محمد یقین کوسات لاکھ پچاس ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے یا تین ماہ قید اور تیسرے ملزم محمد زاہد کو بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :