کراچی ، ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات ، بیکری میں ہیلمٹ پہن کر ملزمان 2 ملزمان 5 منٹ میں 9 شہریوں کو کنگال کر گئے

منگل 1 دسمبر 2015 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات میں بیکری میں ہیلمٹ پہن کر ملزموں نے نہ صرف بیکری بلکہ دکان پر آنے والے گاہک بھی لوٹ لیے۔ڈیفنس کے علاقے گزری میں مسلح ملزمان نے کاروبار میں مصروف دکاندار اور شہری کو یرغمال بنایا۔

(جاری ہے)

لٹیروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا اور پھر دکان میں آنے والے ہر شہریوں کو چن چن کر کھنگالنا شروع کر دیا۔ہیلمٹ پہنے اور نقاب پوش ملزمان نے کیش کاونٹر لوٹنے کے بعد 3 دکانداروں سمیت 9 افراد سے نقدی ، موبائل فونز اور ہاتھ پر پہنی گھڑی بھی چھین لی اور آخر میں صبح کا ناشتہ لے کر دنددناتے ہوئے فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :