پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری، چار جنوری کو پیش کرنے کا حکم

منگل 1 دسمبر 2015 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو گرفتار کرکے چار جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی انسدداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ تمام ملزمان کی حاضری کے بعد فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :