عوام کیلئے خوشخبری ، ایک ماہ کے لئے بجلی ایک روپے 81پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

منگل 1 دسمبر 2015 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) نیپرا نے ماہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے بجلی ایک روپے 81پیسے فی یونٹ سستی کردی‘ کے الیکٹرک کے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس کی سماعت کے بعد منگل کو نیپرا نے ایک ماہ کے لئے بجلی ایک روپے اکیاسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق قیمت میں کمی اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت پانچ روپے باون پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین سے اکتوبر میں سات روپے تینتیس پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ماہانہ تین سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :