متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق ہیں‘ ترجمان پی آئی اے کی میڈیا رپورٹس کی تردید

منگل 1 دسمبر 2015 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق ہیں‘ یو اے ای حکام نے پی آئی اے کو طیاروں میں نیا نظام نصب کرنے کے لئے کہا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے ترجمان نے یو اے ای کی طرف سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای حکام نے پی آئی اے کو طیاروں میں نیا نظام نصب کرنے کے لئے کہا تھا بوئنگ 777اور ایئربس 320میں نیا اے سی اے ایس نظام موجود ہے جبکہ اے 310اور اے 320 میں اپریل 2016ء تک نظام نصب کرنے کے لئے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے نے باقی جہازوں میں اے سی اے ایس نظام کی تنصیب کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :