اسلام آباد میں ووٹ ڈالنے پر نوجوان کی فائرنگ ، بہن کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 12:55

اسلام آباد میں ووٹ ڈالنے پر نوجوان کی فائرنگ ، بہن کو قتل کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : اسلام آباد کے علاقہ سرائے خربوزہ میں ووٹ ڈالنے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ہی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا . تفصیلات کے مطابق سرائے خربوزہ کے رہائشی ایک دانش نامی نوجوان نے ووٹ ڈالنے پر اشتعال میں اپنی بہن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بہن جاں بحق ہو گئی .

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق مقتولہ ایک اسکول میں ٹیچر تھی جس نے اپنا حق رائے دہی ووٹ کے ذریعے استعمال کرنے کو اپنا فریضہ سمجھا اور ووٹ ڈال دیا لیکن یہ بات اس کے بھائی کو پسند نہ آئی جس پر اس نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا .

ملزم دانش کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم مفرور ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے.