ٹرینوں کوپے درپے حادثات ،ریلوے میں بعض اعلیٰ سطح کے عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان

منگل 1 دسمبر 2015 12:51

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء))ریلوے کی مسافر ٹرینوں کو حالیہ دنوں میں پیش آنے والے پے درپے حادثات کے بعدبعض اعلیٰ سطحی کے عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کو حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حادثات کے باوجود متعلقہ افسران کی طرف سے مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلئے کسی بھی طرح کی کوئی نئی گائیڈ لائنز جاری نہیں کی گئی جس کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اسی تناظر میں بعض عہدوں پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔