ایس آراو کے ذریعے ”مہنگائی بم “گرانے سے ثابت ہو گیا حکومت کی نظر میں پارلیمنٹ کو کوئی حیثیت نہیں‘ پی ٹی آئی
منگل 1 دسمبر 2015 12:51
لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) )تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پر ایس آراو کے ذریعے 40ارب کے ٹیکسز کا ”مہنگائی بم “گرانے سے ثابت ہو گیا حکومت کی نظر میں پارلیمنٹ کو کوئی حیثیت نہیں،ایک طرف وزیر خزانہ غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادھ رہے ہیں اوردوسری طرف امریکی سفارتخانے کوسکیورٹی آلات کی درآمد پر ٹیکس میں چھوٹ دی جارہی ہے ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے ۔
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہدف کے مقابلے میں ٹیکس ریکوری میں شارٹ فال حکومت کی ناکامی ہے لیکن اسے تسلیم کرنے کی بجائے دوبارہ غریب کی گردن پر ہی ڈالا گیا ہے ۔(جاری ہے)
موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن کے کئی دروازے کھل گئے ہیں جس کی وجہ سے ہر سیکٹر تباہ کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی بڑھتی ہوئی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے اوراناء کی تسکین کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کے لئے عوام کا خون تک چوس رہے ہیں جس کا ان سے ضرور حساب لیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اپنا کوئی وژن نہیں اس کی اقتصادی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے کا دعویٰ تو کیا جاتا ہے لیکن اسی کی نمائندہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی بجائے ایس آر او کے ذریعے مہنگائی بم گرا دیا گیا ۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے اور ہر ہفتے نئے ایس آو ار کااجراء اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جمشیداقبال چیمہ نے مزید کہا کہ حکومت کے چالیس ارب کے ٹیکسز لگانے سے اقدام سے قومی خزانے کو بجائے فائدہ ہونے کے مزید نقصان ہوگا کیونکہ اس سے سمگلنگ میں کئی گنااضافہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں کے ذاتی مفاد میں تشکیل دی جانے والی تمام پالیسیوں کوختم کر کے ملک و قوم کے مفاد میں از سر نو پالیسیاں تشکیل دے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.