وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 کھرب 16 ارب 5 کروڑ روپے جاری کر دیئے

منگل 1 دسمبر 2015 12:46

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 2 کھرب 16 ارب 5 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب روپے، سیفران/فاٹا کے لئے 6 ارب 65 کروڑ 37 لاکھ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 23 کروڑ 63 لاکھ روپے، اے جے کے بلاک کے لئے 4 ارب 61 کروڑ 85 لاکھ روپے، واپڈا (پاور سیکٹر) کے لئے 37 ارب 50 کروڑ 79 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 29 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 29 ارب 31 کروڑ 65 لاکھ روپے، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 5 ارب 59 کروڑ 92 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کے لئے 7 ارب 81 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 5 ارب 91 کروڑ 76 لاکھ روپے، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 6 ارب 86 کروڑ 53 لاکھ روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 57 کروڑ 92 لاکھ روپے، لاء، جسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 60 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 3 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 20 کروڑ 85 لاکھ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 24 کروڑ 66 لاکھ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 18 ارب 69 کروڑ 24 لاکھ روپے، فنانس ڈویژن کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے ایک ارب 9 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔