اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں‌ 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کمی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 12:33

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں‌ 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کمی کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : نیپرا نے بجلی میں ایک روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کمی کر دی . نیپڑا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف جنوری کے بلوں میں دیا جائےگا. نیپرا ذرائع کے مطابق 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین بھی اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے .

متعلقہ عنوان :