ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی خفیہ اطلا عات پر کار روائی، 3مبینہ دہشتگرد گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 12:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلا عات پر کار روائی کرتے ہوئے 3مبینہ دہشتگرد گرفتارکر لیے ہیں،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے ڈیرہ اسمائیل خان میں کار روائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے 5کلو بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی حساس اداروں کے اطلاع پر کی گئی ،کارروائی میں 3دہشتگروں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 5کلو بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔