ن لیگی رہنما اصغر علی عرف بھولا گجر قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دی گئی، کل عدالت میں پیش کی جائیگی

منگل 1 دسمبر 2015 12:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے سابق چیئرمین مسلم لیگ ن کے رہنما اصغر علی عرف بھولا گجر کے قتل کی تفتیش کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دی گئی‘ پراسیکیوشن 2 دسمبر بروز بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کے رو برو رپورٹ پیش ہوگی۔

رپورٹ کی روشنی میں عدالت آئندہ کا لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ رپورٹ میں پولیس حکام نے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے قتل کے مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاریکیلئے اصل حقائق تک پہنچنا نا ممکن بنا دیاہے۔ آن لائن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد عرفان اللہ خان جو پانچ صفحات پر اس قتل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے اس میں بہت سے سقم پائے جا رہے ہیں کیونکہ تفتیشی افسر ایس ایس پی آپریشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے دو موبائل فون اور اس کے ٹیکنیکل ڈیٹا کا ریکارڈ انہیں میسر نہیں ہوا چنانچہ اسے حاصل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو دو بار 14 نومبر اور 26 نومبر کو لیٹر یا خط لکھے تھے کہ انہیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے زیر استعمال دونوں موبائیل فون کا ٹیکنیکل ڈیٹا فراہم کیا جائے لیکن تاہم انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انکوائری افسر نے 22 مختلف بیانات ریکارڈ کرنے کی روشنی میں جو رپورٹ مرتب کی ہے اس میں سر دست مجرم نوید کمانڈو کی طرف سے لگائے گئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر الزامات کی تصدیق نہیں ہو سکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب تک بقایا ملزمان جن میں رانا فرخ وحید سابق ایس ایچ او جو ملک سے فرار ہو کر بیرون ملک جا چکا ہے اور اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور انٹرپول کے ذریعے اسے لانے کی کوشش جاری ہے۔

اسے اور اس کے دیگر ساتھیوں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور تکنیکی شہادت کے میسر ہونے تک ہی مزید حقائق تک پہنچنا ممکن ہو سکے گا۔ عدالت کے جج (آج) 2 دسمبر کو پیش ہونے والی رپورٹ کے بارے میں مزید احکامات جاری کرینگے جبکہ اس مقدمہ میں اشتہاری ملزم اعجاز عرف ببلی جسے انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے جس کا چالان عدالت میں پیش ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :