50 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کمرشل سی ڈی اے افتخار حیدری کو نوکری سے برخاست کرنے کیلئے کاروائی شروع

منگل 1 دسمبر 2015 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) نیب کے شعبہ انٹیلی جنس کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کمرشل افتخار حیدری کو نوکری سے برخاست کرنے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے ایک اعلی آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کمرشل افتخار حیدری کورٹ سے سٹے حاصل کر کے سیٹ پر براجمان تھے جبکہ رشوت لینے کے حوالے سے حیدری کے خلاف متعدد شکایات پہلے بھی سامنے آئی ہیں مذکورہ آفیسر نے مزید آن لائن کو بتایا کہ اب افتخار حیدری کو ایف سیون کے ایک پلازے کا کاغذوں میں نقشہ تبدیل کرنے کے لئے 50 لاکھ روپے رشوت لینے اور موقع پر نیب کے شعبہ انٹیلی جنس کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتاری ہونے کے باعث ادارے کی شدید بدنامی ہوئی ہے ۔

لہذا سی ڈی اے انتظامیہ حیدری کو نوکری سے برخاست کرنے کی فائل منظوری کے لئے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو بجھوا رہی ہے اور ممکنہ طور پر افتخار حیدری کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :