سازش کے تحت ہرایا گیا”اپنے“بھی شریک ہیں ‘ظفرعلی شاہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 12:12

سازش کے تحت ہرایا گیا”اپنے“بھی شریک ہیں ‘ظفرعلی شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء )مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق سینیٹر ظفر علی شا نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں سازش کے تحت ہروا یا گیا ہے، ظفر علی شاہ کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار نے شکست دی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن) کے اہم ترین رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون ظفر علی شاہ اسلام آباد کے میئربننے کے خواہش مند تھے اور اسی لیے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا‘ظفرعلی شاہ نے صحافیوں سے مختصربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سازش کے تحت ہروا یا گیا ، سازش میں اپنے اور غیر دونوں ہی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفرعلی شاہ اور مسلم لیگ(ن)کی قیادت میں بعض امور پر اختلافات چل رہے ہیں اور اسی بنیاد پر ظفرعلی شاہ نے ”اپنوں“پر سازش کا الزام عائدکیا ہے-