ترکمانستان میں ایک ساتھ گانا گانے کا عالمی ریکارڈ

منگل 1 دسمبر 2015 12:09

ترکمانستان میں ایک ساتھ گانا گانے کا عالمی ریکارڈ

اشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء)ترکمانستان میں اطلاعات کے مطابق ملک کے صدر کی ترتیب دی ہوئی دھن پر ایک ساتھ ہزاروں افراد نے گانا گانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔چار ہزار سے زائد افراد نے ایک دیو قامت خیمے کے نیچے جمع ہو کر ’فارورڈ، اونلی فارورڈ‘ گانا گایا۔اس تقریب میں ایک بڑی سکرین بصب کی گئی تھی جس پر وڈیو کے ذریعے صدر قربان گلے بئیردی مخلف کو گانے کی ترتیب بتاتے اور شرکا کے ساتھ گاتے دکھایا گیا۔

اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ گانے والے لوگوں کا یہ ریکارڈ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بنایا گیا۔صدر کے حق میں حمایت کا اظہار کرنے کے لئے یہ خصوصی پروگرام تیار کیا گیا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سیدہ سوباسی نے گذشتہ ہفتے ہونے والی اس پرفارمنس کے بعد ترکمانستان کے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ’میں نے ترکمانستان کے عوام میں بڑھتی ہوئی حب الوطنی کو دیکھا جب وہ ایک سانس میں ملک کے سربراہ کے ترتیب دیے ہوئے گانے کوگا رہے تھے۔

(جاری ہے)

رواں برس کے آغاز میں اشک آباد میں صدر کے وسیع سنہری مجسمے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔صدر پہلے بھی ملک میں ہونے والے کار ریسنگ اور گھڑ سواری کی کئی تقریبات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔قربان گلے بئیردی مخلف کی لکھی ہوئی نظم ’فارورڈ اونلی فارورڈ‘ کو اگست میں شائع کیا گیا تھا جس کے بعد اب اسے ایک ترانے کی شکل دے دی گئی ہے۔