گزشتہ سال سیالکوٹ میں تیار کئے جانے والے چار کروڑ فٹ بال کی برآمد سے211 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا،سمیڈا حکام
منگل 1 دسمبر 2015 11:56
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کئے جانے والے فٹ بالز کا 70 فیصد حصہ سیالکوٹ میں تیار و برآمد کیا جاتا ہے، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت سیالکوٹ میں تیار کئے جانے والے چار کروڑ فٹ بال سالانہ برآمد کئے جاتے ہیں جن کی برآمد سے گزشتہ سال 2014ء میں 211 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فٹ بال کی صنعت دو لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ فٹ بال کی مقامی صنعت اور برآمدات کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت سے سیالکٹ میں سپورٹس انڈسٹریز ڈویلپمنٹ سینٹر (ایس آئی ڈی سی) قائم کیا گیا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت نے 436 ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔(جاری ہے)
سمیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ڈی سی کے منصوبہ سے نہ صرف فٹ بال کی مقامی صنعت کا فروغ ہوگا بلکہ اس سے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی دیگر صنعتوں کی ترقی میں بھی مدد ملے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا جبکہ سپورٹس انڈسٹری کے فروغ سے روگار کے بھی لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے جو بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔
پاکستان میں ہاتھ سے تیار کئے جانے والے فٹ بالز کا بڑا درآمد کنندہ جرمنی ہے جو مجموعی قومی برآمدات کا 14 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے جبکہ برطانیہ کا حصہ 10 فیصد، امریکا کا 8 فیصد اور ہالینڈ کا 7 فیصد ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.