Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیریں‌مزاری کی صاحبزادی نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ کاسٹ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 11:47

اسلام آباد :  پی ٹی آئی رہنما شیریں‌مزاری کی صاحبزادی نے بلدیاتی انتخابات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے گذشتہ روز پولنگ کا سلسلہ جاری تھا. لیکن جہاں پولنگ اسٹیشن کے باہر اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے بازی کرنے والوں کے مابین حالات کشیدہ تھے وہیں سوشل میڈیا پر بھی ایک جنگ چھڑ گئی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی نے اہنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس بات کا بر ملا اظہار کیا کہ میں نے اقلیتی برادری اور مسلم لیگ ن کو ووٹ کاسٹ کیا جس پر پاکستان تحریکٍ انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی صاحبزادی سمیت انہیں بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جب بات تھوڑی آگے بڑھی تو شیریں مزاری کو بھی اپنی صاحبزادی کے دفاع میں آگے آنا پڑا .

اور انہوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ کاسٹ کرنے کے اپنے صاحبزادی کے فیصلے کو جمہلوریت کا حُسن قرار دے دیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات