اسلام آباد بلدیاتی انتخابات مسلم نون راہنماء ظفرعلی شاہ کو شکست

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں کئی اہم شخصیات میدان میں تھیں،جن میں بعض فتح یاب ہوئیں اور کچھ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق یو سی 30 آب پارہ میں مسلم لیگ( ن) کے اہم رہ نما ظفر علی شاہ تحریک انصاف کے عامر شیخ سے ہار گئے۔

(جاری ہے)

ادھر عمران خان کی اپنی یونین کونسل یوسی 23 میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوگئی۔آزاد امیدوار جمیل کھوکھر نے پی ٹی آئی کے عبدالمجید کو شکست دی۔یوسی 25 میں پرویز خٹک کے بھتیجے عتیق اللہ خان خٹک کامیاب رہے۔جبکہ یونین کونسل 29 سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی وائس چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔یوسی 50 میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے برادر نسبتی کو تحریک انصاف کے امیدوار شعیب خان نے شکست دی۔