فیصل آباد میں بس کی ٹکرسے 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق،بس ڈرائیورفرار

منگل 1 دسمبر 2015 11:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) فیصل آباد میں روشن والا بائی پاس پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے روشن والا بائی پاس پرتیزرفتاربس نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم بس کا ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :