رحیم یار خان پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،23افراد گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 11:31

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) رحیم یار خان میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تیئس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقے نورے والی، ایئرپورٹ روڈ، بستی بندور اور دیگر علاقوں میں پولیس نے گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے 23 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے حراست میں لئے جانیوالے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :