بلدیاتی انتخابات ، شہریوں نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پولیس کے پاس اسلحہ جمع کرانا شروع کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 11:31

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) رحیم یار خان کے شہریوں نے تیسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل جذبہ خیر سگالی کے تحت پولیس کے پاس اسلحہ جمع کرانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اورحیم یارخان زاہد مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5دسمبرکوبلدیاتی انتخابات پررامن ہوں گے۔شہریوں نے خیرسگالی کے تحت اسلحہ جمع کرادیابلدیاتی امیدواروں نے بھی ہتھیارجمع کرادیے ہیں جس پر پولیس شہریوں اور امیدواروں کے اس اقدام کو سراہتی ہے اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتی ہے۔