ڈیرہ اسماعیل خان، محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، تین مبینہ دہشت گرد گرفتار

منگل 1 دسمبر 2015 11:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے‘ دہشت گرد بھتہ خوری کی 50وارداتوں میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد گرفتار کرکے پانچ کلو بارودی مواد اور پانچ فٹ پرائما کارڈ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کی شناخت شہباز‘ راج ولی‘ شاہ زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور یہ بھتہ خوری کی پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :