چیف الیکشن کمشنر کاوفاقی دارالحکومت میں پرامن بلدیاتی انتخابات پر اطمینان کا اظہار

منگل 1 دسمبر 2015 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے وفاقی دارالحکومت میں پرامن بلدیاتی انتخابات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ‘ قانون نافذ کرنے سمیت تمام اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تمام سکیورٹی اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سرکاری اداروں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ (ن غ)