Live Updates

عوام دھرنا سیاست اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بیزارہوچکے، عوام نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھی شرافت، خدمت، دیانت اورامانت کی سیاست کو کامیاب کرایا

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وں کو مبارکباد

منگل 1 دسمبر 2015 11:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام دھرنا سیاست کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اسی طرح وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ عوام دھرنا سیاست کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بیزارہو چکے ہیں جب کہ عوام نیاسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھی شرافت، خدمت، دیانت اورامانت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات