لاہور ائیر پورٹ پر دو مشکوک افراد کو حراست میں‌لے لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 11:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا . تفصیلات کے مطابق حساس ادارے نے ائیر پورٹ پر کارروائی کر کے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد ائیر پورٹ کے حفاظتی جنگلے کی ریکی کر رہے تھے، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ائیر پورٹ کے نقشے بھی بر آمد ہوئے ہیں. مشتبہ افراد کو ائیرپورٹ کی جنوبی سمت علی پارک کے علاقہ سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :