Live Updates

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات میں‌ ن لیگ آگے ، تحریک انصاف دوسرے نمبر پر

کامیاب اُمیدواروں‌میں‌سے بھی 90 فیصد ہماری جماعت کے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2015 10:50

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات میں‌ ن لیگ آگے ، تحریک انصاف دوسرے نمبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم دسمبر 2015 ء) : گذشتہ روز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی . اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے تقریباً مکمل نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ جن کے مطابق، مسلم لیگ ن کے21، تحریک انصاف کے15، جبکہ 14 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کامیابی حاصل کرنےوالےسات آزاد اراکین کا تعلق نواز کھوکھر گروپ سے ہے۔

دوسری جانب لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیتے والے آزاد امیدواروں کی نوے فیصد نشستیں ن لیگ کی ہی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے بہت سے حلقے کھلے چھوڑدیے، اگر ہم اُنہیں بھی ٹکٹ دیتے تو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا تناسب اور زیادہ ہوتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات