ڈاکٹر عاصم کے اعتراف جرم کے بعد ایم کیو ایم کے روف صدیقی، وسیم اختر اور انیس قائمخانی کی گرفتار کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 02:12

ڈاکٹر عاصم کے اعتراف جرم کے بعد ایم کیو ایم کے روف صدیقی، وسیم اختر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) ڈاکٹر عاصم کے اعتراف جرم کے بعد ایم کیو ایم کے روف صدیقی، وسیم اختر اور انیس قائمخانی کی گرفتار کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کے علاج کرنے کے حوالے سے اعتراف جرم کے بعد سے ایم کیو ایم کے تین رہنماوں کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش روف صدیقی، وسیم اختر اور انیس قائمخانی کی درخواست پر دہشت گردوں کے علاج کا انکشاف کیا تھا۔ اب اس حوالے سے تینوں رہنماوں کی جلد گرفتار کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔