دنیا کی بلند ترین عمارت "کنگڈم ٹاور " کی تعمیر کے کام کا آغاز

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 02:01

دنیا کی بلند ترین عمارت "کنگڈم ٹاور " کی تعمیر کے کام کا آغاز

جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) دنیا کی بلند ترین عمارت "کنگڈم ٹاور " کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعوی عرب کے شہر جدہ میں عظیم و الشان "کنگڈم ٹاور " کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ عمارت اپنی تکمیل کے بعد دنیا کی بلند ترین عمارت بن جائے گی۔

(جاری ہے)

اس عمارت کی اونچائی ایک کلومیٹر ہو گی جو کہ اس وقت دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ سے 400 میٹر زیادہ ہے۔ اس عمارت میں کل 200 منزلیں ہوں گی اور اپنی تعمیر کے بعد یہ دبئی کے معروف برج الخلیفہ سے دنیا کے بلند ترین ٹاور ہونے کا اعزاز چھین لے گا۔ اس ٹاور کی تعمیر پر کل 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :