Live Updates

اﷲ ریحام کوشہبازشریف سے محفوظ رکھے،خورشید شاہ

سیاسی حلقے ملاقات کو مختلف تناظرمیں دیکھنے لگے، شہباز شریف نے تہمینہ درانی سے چند خفیہ ملاقاتوں کے بعد شادی کرلی تھی

پیر 30 نومبر 2015 23:15

اﷲ ریحام کوشہبازشریف سے محفوظ رکھے،خورشید شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے شہبازشریف اورریحام خان کی لندن میں ہونے والی خفیہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میری دعاہے کہ اﷲ تعالیٰ ریحام خان کوشہبازشریف سے محفوظ رکھے۔خورشید شاہ نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے گزشتہ روزلندن میں شہبازشریف سے ایک خفیہ ملاقات کی تھی اورمصدقہ ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف نے ریحام خان کوایک نئے ٹی وی چینل پرنہ صرف بھاری معاوضے پرنوکری لیکردی ہے بلکہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف کیچڑاچھالنے پراس کے تمام مالی اورسیاسی مفادات کے تحفظ کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔

لندن میں ہونے والی اس خفیہ ملاقات کوسیاسی حلقے مختلف تناظرمیں دیکھ رہے ہیں کیونکہ ماضی میں سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرسے طلاق لینے والی محترمہ تہمینہ درانی سے چندخفیہ ملاقاتوں کے بعدشہبازشریف نے ان سے شادی کرلی تھی ،اسلام آبادکے سیاسی حلقے اس ملاقات کواسی تناظرمیں بھی دیکھ رہے ہیں(یاسرعباسی)

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :