پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 23:10

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کرکے سیاسی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اسلحہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر قتل وغارت کے لئے استعمال ہونا تھا۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر پیر کو بھیم میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے 7 ایس ایم جیز، پانچ 30 بور پستول، ایک ٹرپل ٹو رائفل، دو سات ایم ایم رائفل، 303 رائفل جبکہ ملزم کے قبضے سے 2 بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ اسلحہ پانچ دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے موقع پر قتل وغارت کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔