Live Updates

عمران خان کی طرف سے دی جانے والی طلاق شرعی لحاظ سے درست نہیں،ریحام خان

میں نجومی نہیں جو کسی کے دل کا حال بتا سکوں، ہر انسان اپنی سوچ کے مطابق فیصلے کرتا ہے،ہر انسان کا اپنا پلان ہوتا ہے ،جو اوپر بیٹھا ہے اس کا اپنا پلان ہوتا ہے اور سب کچھ اس کے پلان کے مطابق ہی ہوتا ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 30 نومبر 2015 23:03

عمران خان کی طرف سے دی جانے والی طلاق شرعی لحاظ سے درست نہیں،ریحام خان

لندن/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے جس طرح سے طلاق دی گئی وہ شرعی لحاظ سے ٹھیک نہیں ،میں نجومی نہیں جو کسی کے دل کا حال بتا سکوں، ہر انسان اپنی سوچ کے مطابق فیصلے کرتا ہے،ہر انسان کا اپنا پلان ہوتا ہے لیکن جو اوپر بیٹھا ہے اس کا اپنا پلان ہوتا ہے اور سب کچھ اس کے پلان کے مطابق ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اﷲ کی مرضی تھی دعا کرنی چاہئے کہ جو کوئی بھی مشکل آئے اﷲ اس کا سامنا کرنے کی ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ طلاق برا کام ہے اﷲ کسی کو یہ دن نہ دکھائے مجھے طلاق کے بعد سوشل میڈیا اور چینلز پر خطرناک جاسوسہ کا خطاب دیا گیا۔ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز سے پتہ چلا کہ میرے اندر کتنی برائیاں ہیں ان باتوں کا بہت افسوس ہے۔واضح رہے کہ ریحام کو عمران خان نے ای میل کے ذریعے طلاق دی تھی جس پر ریحام کا کہنا ہے کہ یہ شرعی طریقہ نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات