مائع پٹرولیم گیس کی ماۂدسمبر2015 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس47 ڈالر کے اضافے سے 470 ڈالر ہوگئی ، جس کے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں5,000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے،آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عبدالہادی خان

پیر 30 نومبر 2015 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا ک ہے کہ ہمائع پٹرولیم گیس کی ماۂدسمبر2015 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس47 ڈالر کے اضافے سے 470 ڈالر ہوگئی ہے جس کے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں5,000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے،اس اضافے کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت60 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت228 روپے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پرائس بڑھنے کے بعد مقامی پروڈیوسر ز کی جانب سے خطرہ ہے کہ وہ اپنی پیداورار بڑھانے کے بجائے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر ڈالیں گے،انہوں نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل اور اوگرا سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مقامی پروڈیوسروں سے فی ٹن ایل پی جی کی پیداواری لاگت اور قیمتوں کے تعین کے میکنزم کی سخت جانچ پڑتال کریں۔