مریض کا علاج اسپتال کے مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا،ضیاء الدین اسپتال میں اگر دہشت گردوں کا علاج ہوا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 30 نومبر 2015 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ضیاء الدین اسپتال میں اگر دہشت گردوں کا علاج ہوا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، اسپتال میں داخل مریض کا علاج مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا ۔ وہ پیر کو کومحمود آباد میں بلدیاتی الیکشن مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدالتوں کااحترام کرتی ہے،امید ہے ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں بھی انصاف کیا جائے گا،ضیاء الدین اسپتال میں مجرموں کے علاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسپتال کے مالک سے پوچھ کر مریضوں کا علاج نہیں ہوتا،سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوگا۔

لانڈھی مدینہ کالونی میں پارٹی کے کچھ کارکنان نے کالعدم تنظیم سے سیاسی اتحاد کیا جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :