بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقادخوش آئندہے،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فسادسے گریزکیا،اسلام آبادمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا گیا،ترجمان اہل سنت والجماعت

پیر 30 نومبر 2015 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) ترجمان اہل سنت والجماعت حافظ انیب فاروقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقادخوش آئندہے،ملک کے لیے دارالحکومت رول ماڈل بن گیا۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فسادسے گریزکیا،اسلام آبادمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا گیا۔وہ پیر کو بنی گالہ موہڑہ نورمیں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدصحافی دوستوں نے چائے کی دعوت پر حافظ انیب فاروقی کے گھرکچھ دیر قیام کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کاپرامن انعقاد خوش آئند ہے جس میں الیکشن کمیشن ،انتظامیہ سمیت میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اورسندھ اور پنجاب کے گزشتہ مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں خون خرابہ ہوا جس سے کئی جانوں کا نقصان ہوا جبکہ دارالحکومت اسلام آباد پورے ملک کے لیے رول ماڈل بن گیا ہے اور دیگر صوبوں کی انتظامیہ کو یہاں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فساد سے گریز کیا جس پر سب جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور فساد سے منع فرماتا ہے ۔اسلام آباد میں بھی اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا گیا جوکہ قابل تقلید اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :