جمعیت علماء پاکستان نے غلط انتخابی نشان پرنٹ ہونے پر الیکشن کابائیکاٹ کردیا،دوبارہ پولنگ کا مطالبہ

پیر 30 نومبر 2015 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نے غلط انتخابی نشان پرنٹ ہونے پر الیکشن کابائیکاٹ کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے جس میں الیکشن کمیشن کی کئی نااہلیاں سامنے آئی ۔یونین کونسل 40اسلام آباد کی وارڈنمبر4سے جمعیت علماء پاکستان کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک تنویر احمد اعوان کے خانے میں الیکشن کمیشن نے جے ۔

یو۔پی کے انتخابی نانشان چترالی ٹوپی کی بجائے کوئی اورپرنٹ کروا دیا جس پر جمعیت علماء پاکستان کے کارکنان نے پولنگ روکنے کے لیے بھر پور احتجاج کیالیکن نااہل اور جانبدار الیکشن کمیشن کو درخواست پہنچنے کے باوجود پولنگ کو نہ روکا گیا جس پر جمعیت علماء پاکستان کے ارکین نے مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد الیکشن کابائیکاٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنویر احمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا جے ۔

یو۔پی کا غلط نشان پرنٹ کرنا مذہبی قوتوں کے خلاف سیکولر اور لبرل ازم کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،جے۔یو۔پی اسلام آباد کے کنوینئر علامہ رفاقت علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے خود دھاندلی کی راہ ہموار کی ہے ۔جے۔یو۔پی کے مرکزی رہنما حامد رضا بھٹی نے کہاکہ حکومت اپنی غنڈہ گردی سے الیکشن جیتنا چاہتی ہے ،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے یونین کونسل 40کی وارڈ نمبر4میں دوبارہ پو لنگ کا اعلان کرے ،عوام کو چاہیے کہ وہ حق اور سچ کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :