نعمت اللہ خان کی سراج الحق اورعمران خان کو کراچی آمداورتاریخی استقبال پرمبار کباد پیش

پیر 30 نومبر 2015 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سابق نا ظم کراچی نعمت اللہ خان نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اورپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کراچی آمداورتاریخی استقبال پرمبار کباد پیش کی ہے جبکہ ریلی میں بھر پور شرکت کر کے اسے کا میاب بنا نے پر اہا لیان کراچی سے اظہار تشکر کیا ہے ،پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق وعمران خان کے تاریخی استقبال سے ثابت ہو گیاکراچی کے لوگ یہاں تبدیلی چاہتے ہیں اور ریلی میں شرکت کر کے انہوں نے تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پر اپنا حق جتانے اور طاقت رکھنے والوں نے 30 سال سے زائد عرصہ گزر جانے اور اقتدار میں رہنے کے باوجود پانی وبجلی جیسے چھوٹے مسائل بھی حل نہیں کیے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اب تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ تبدیلی اب ووٹ کے ہی ذریعے ہی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑااورخوبصورت شہر ہے لیکن اسے بدقسمتی سے تاریکیوں کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا لیکن اب حالات بہتری کی جانب آچکے ہیں اور کراچی کے شہری امن اور سکھ کا سانس لے رہے ہیں ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ شہری پرامن ماحول میں5دسمبرکو بلاخوف وخطر گھروں سے نکلیں اورکراچی کی ترقی ،امن اور خوشحالی کے لیے ترازو اور بلے پر مہر لگا ئیں ۔

(جاری ہے)

انشااللہ دونوں جماعتیں شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں گی ۔