وفا ق ،چاروں صوبے اور چیئرمین سی ڈی اے کچی آبادیوں کے مقدمے میں پیشرفت رپورٹ رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے

پیر 30 نومبر 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت ،چاروں صوبوں اور چیئرمین سی ڈی اے کچی آبادیوں کے مقدمے میں اپنی پیشرفت رپورٹ رواں ہفتے جمع کروائیں گے جبکہ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بنچ کچی آبادیوں کے حوالے سے مقدمے کی سماعت 3 دسمبر کو کرے گا اس حوالے سے فریقین کو اطلاعاتی نوٹس بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں مقدمے میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی رپورٹس پیش کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس تیار کر لی گئی ہیں جس میں صوبوں نے اپنے اپنے علاقوں میں موجود کچی آبادیوں کی تفصیل اور اس بارے اقدامات بارے بتایا گیا ہے ۔ درخواست عاصم سجاد اختر نے دائر کر رکھی ہے ان کی
طرف سے عابد حسن منٹو پیش ہوں گے

متعلقہ عنوان :