Live Updates

اسلام ہائی کورٹ ، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے پارٹی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمے میں جواب داخل کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت

پیر 30 نومبر 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسلام ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمے میں جواب داخل کرنے کیلئے 24 گھنٹے دیئے ہیں‘ گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی‘ تحریک انصاف کی جانب سے ایدووکیٹ ثقلین حیدر جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ نعمان فرید پراچہ عدالت میں پیش ہوئے‘ ایڈووکیٹ نعمان فرید پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث وہ بھرپور تیاری نہیں کر سکے لہذا عدلات جواب داخل کرنے کی لئے مہلت دے‘ جس پر عدالت نے انہیں مہلت دیتے ہوئے سماعت کل (منگل) تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں ‘ پارٹی کے آڈٹ اکاؤنٹس الیکشن کمیشن اپنے گزٹ میں چھاپ چکا ہے‘ الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر 2015 ء کا حکم قانون کی خلاف ورزی ہے‘ لہذا عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات