Live Updates

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کو غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں برتری

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 22:14

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کو غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آںے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اب تک وارڈز کی کل 52، آزاد امیدواروں نے 19 جبکہ مسلم لیگ ن نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کل 50 یونین کونلسز میں تحریک انصاف نے 7 جبکہ مسلم لیگ ن نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج میں مسلم لیگ ن کو 2 بڑے دھچکے پہنچے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مئیر کے امیدوار ظفر علی شاہ کو یونین کونسل 30 اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کے بھانجے کو یونین کونسل 33 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات