پشاور،چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر دفعہ144 نافذ،شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد

پیر 30 نومبر 2015 21:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر امن و امان اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت یکم،دو اور تین دسمبر2015کو تین دنوں کے دوران افغان مہاجرین کے پشاور شہر اور کنٹونمنٹ پشاور کے علاقوں میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔یہ حکم فوری طور پر مذکورہ تین دنوں کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :