پاک بحریہ کی اہم میر ی ٹائم مشق سی سپارک 15 اختتامپذیر ہو گئی
حالیہ چیلنجز وسیع البنیاد جنگی مشقوں اور غوروخوض کے ذریعے پاکستان نیوی کے آپریشنل منصوبوں کے مسلسل جائزے کے متقاضی ہیں،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکااﷲ ن
پیر 30 نومبر 2015 21:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی سپارک 15 کا اختتامی سیشن کراچی میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااﷲ تھے۔ شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہونے والی اس اہم مشق میں پاک بحریہ کے تمام یونٹس بشمول جنگی جہازوں، آبدوزوں اورفضائی لڑاکا طیا روں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی سپیشل فورسز اور میرین فورس نے حصہ لیا۔
علاوہ ازیں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے فضائی دفاع کے شعبوں نے بھی اس مشق میں شرکت کی۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف رئیر ایڈمرل کلیم شوکت نے اپنے افتتاحی خطاب میں مشق کے چار ماہ کے دورانیہ پر مشتمل تمام مراحل اور پہلوؤ ں کا جائزہ پیش کیا ۔(جاری ہے)
بعدازاں مشق کاجامع ڈی بریف سیشن منعقد ہوا جس میں تمام پہلوؤ ں پر تفصیل کے ساتھ بحث کی گئی۔
پاک بحریہ کا علاقائی میری ٹائم نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ہے۔ اس ضمن میں اس مشق کے اہم اہداف میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینااور مختلف آپریشنل منصوبوں کو تقویت دینا شامل تھا۔ اس مشق نے مستقبل میں پیش آنے والے میری ٹائم سکیورٹی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاک بحریہ کی جنگی یونٹس کواپنی جنگی مہارتوں میں اضافے کا بھی ایک گراں قدر موقع فراہم کیا۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکااﷲ نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ حالیہ چیلنجز وسیع البنیاد جنگی مشقوں اور غوروخوض کے ذریعے پاکستان نیوی کے آپریشنل منصوبوں کے مسلسل جائزے کے متقاضی ہیں۔ انہو ں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہروں کو سراہا اور سی اسپارک کے مجموعی کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس اختتامی سیشن کو آئندہ اٹھائے جانے والے اقدامات کے لیے مقدمہ کے طور پر لیا جائے جو پاک بحریہ کی تمام کمانڈز کے حربی منصوبوں کی جامع جائزے کے لیے راہنما ثابت ہو۔ اختتامی سیشن میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.