Live Updates

پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ قرار دیدیا

پیر 30 نومبر 2015 21:43

پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کو شفاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ قرار دے دیا، پولنگ ایجنٹس کی اکثریت نے کہا ہے کہ پولنگ کا عملی پر امن ماحول میں شفاف اور غیر جانبدارانہ رہا۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا کے نمائندوں کی طرف سے اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے معائنے کے دورانپی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں سے خصوصی طور پر استفسار کیا گیا کہ کیا پولنگ کے عمل کو شفافیت اور غیر جانبداری کے حوالے سے وہ مطمئن ہیں تو 90فیصد سے زائد پولنگ ایجنٹس نے جواب دیا کہ انتخابی عمل شفافیت اور غیر جانبداری سے چل رہا ہے اور انہیں انتخابی عملے سے کوئی شکایت نہیں، پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کے عمل میں شریک رہیں گے اور پریزائیڈنگ آفیسر سے تحریری رزلٹ کی کاپی حاصل کئے بغیر نہیں جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات