بھارتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، کیا بات ہوئی یہ ابھی نہیں بتا سکتا: وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی پیر 30 نومبر 2015 21:38

بھارتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، کیا بات ہوئی ..

پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30 نومبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں کیا بات ہوئی یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیرس دہشت گردی المیہ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سب ممالک کو مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیئے۔ بھارتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم ان کیساتھ کیا بات ہوئی یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔ مودی کے علاوہ جن بھی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں ان میں بہت اچھی باتیں ہوئیں۔ پاکستان پرامن اور شائسہ ہمسائیگی چاہتا ہے۔ ہمیں اپنے معاملات بہتر انداز میں آگے لے کر بڑھنا چاہیں۔