آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کراچی میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

آڈٹ کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کی ضرورت ہے،رانا اسد امین

پیر 30 نومبر 2015 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، رانا اسد امین نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کراچی کی نئی عمارت پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کی محنت اور لگن کو سراہا گیا انہوں نے بالخصوص اے جی سندھ کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر میں اکاؤنٹس اور آڈٹ کے افسران اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آڈٹ کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اے جی سندھ احسان علی کیہر نے تمام افسران کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خوش آمدید کہا اور اے جی سندھ اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کمپلیکس کی کی نئی عمارت کے حوالے سے آگاہ کیا۔بعد ازاں آڈیٹر جنرل پاکستان نے کمپلیکس کا دورہ کیا اور اے جی سندھ کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ افتتاح کی اس تقریب میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے سینئر افسران جن میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریوینیو، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ، کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :