اسلام آباد ، تھانہ بنی گالہ کی حدود میں آتشزدگی کے واقعے میں سابق فوجی افسر جھلس کر جاں بحق

پیر 30 نومبر 2015 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) تھانہ بنی گالہ کی حدود میں کرنل ریٹائرڈ جمیل الحق آتشزدگی کے واقعہ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کرنل ریٹائرڈ جمیل الحق بنی گالہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے،گزشتہ رات انکے گھر میں اچانک آگ لگ گئی اور وہ بُری طرح جھلس گئے،ان کے ساتھ قیام پذیر ایک خاتون نے اطلاع دی جس پر کرنل ریٹائرڈ جمیل الحق کو فوری طورپر پمز کے برن یونٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجوع کو بظاہر شارٹ سرکٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق معلوم ہونگے۔(